سعودی اتحاد نے یمنی فورس کی پیشرفت کا اعتراف کر لیا
شیعہ نیوز:سعودی اتحاد نے مآرب کے محاذ پر اپنے فضائی حملوں میں تیزی کے باوجود یمنی فوج کی پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔
کچھ ہی دیر پہلے سعودی اتحاد نے اعلان کیا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے مآرب محاذ پر کافی پیشرفت کی ہے۔
سعودی عرب کے چینل الحدث نے کچھ مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ موجودہ وقت میں جنوبی مآرب شہر سے لگے پہاڑی علاقے البلق، وادی عبیدہ اور الفلج علاقوں میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جو اس سے پہلے یمنی فوج کے قبضے میں تھے۔
الفلج علاقہ، جنوبی طرف سے مآرب شہر میں داخل ہونے کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔
الخبر الیمنی نامی ویب سائٹ لکھتی ہے کہ قبائلی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور رضارکار فورس، قرن البور میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور باقی علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور انہوں نے اس علاقے میں داعش کے سرغنہ خالد یسلم کی پیشرفت میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی بچے فرار پر مجبور ہوگئے۔