
سعودی اتحاد اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا
شیعہ نیوز:لمسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جاسوس اور ڈرون طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الجبلیہ اور حیس کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے راکٹ حملے بھی بدستور جاری ہیں۔ سعودی اتحاد نے حیس اور الجبلیہ کے مختلف علاقوں پر توپوں سے گولہ باری بھی کی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے حیس میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والی جنگ بندی دو اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی۔ یمن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کے خاتمے کا اصل ذمہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کرمارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا۔
سات سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں ہزاروں میں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
سعودی اتحاد نے یمن کا فضائی، بحری اور زمینی محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا، ایندھن اور دواؤن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔