مشرق وسطی

سعودی رژیم حرم رسول اللہ (ص) کے دروازے سب پر کھول دے، سید مقتدی صدر

شیعہ نیوز:عراق کی صدری تحریک اور سائرون سیاسی اتحاد کے سربراہ سید مقتدی الصدر نے عید میلاد النبیؐ اور فرانسیسی شرپسند عناصر و حکومت کی جانب سے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں ہونے والی گستاخی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں تمام انسانوں کو رسول انسانیت (ص) کے دفاع کی دعوت دی ہے۔ سید مقتدی صدر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں سعودی شاہی رژیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مدینہ منورہ اور حرم رسول خدا (ص) کے دروازے سب پر کھول دے۔

سید مقتدی صدر نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ تمام مسلمان اور انسانیت کا دم بھرنے والے انسان ہر سال عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منائے جانے والے ہفتۂ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کے دوران حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کو جائیں اور خلوص نیت کے ساتھ آپؐ کی زیارت کرتے ہوئے دفاعِ رسولؐ، ظلمتوں سے نور کی جانب سفر، نبیِ رحمتؐ کے ساتھ وفاداری، فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے اور رسول اللہ (ص) کے رَستے پر کاربند رہنے کا عہد کریں تاکہ ہم مغرب کو اپنے عظیم الشان پیغمبرؐ کی اور اپنی انتہائی خوبصورت تصویر دکھا سکیں اور اُمتِ مسلمہ پر چھا جانے والے غم و اندوہ کا مداوا بھی کر پائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button