
دنیا
گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران عراقی مقاومت کا صہیونی تنصیبات پر دوسرا حملہ
شیعہ نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ صہیونی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقاومت نے اب تک اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا، سربراہان مقاومتی تنظیم
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے انتہائی اہم اور حساس مقام کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق دشمن کی تنصیبات پر حملے کے لئے ڈرون طیارہ استعمال کیا گیا۔
اس سے پہلے چند گھنٹے پہلے تنظیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقاومتی جوانوں نے رامات ڈیوڈ ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقاومت اسلامی غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت پر حملے جاری رکھے گی۔