
فری کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ چین سے کراچی پہنچا دی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین کی جانب سے آئی سائینو فارم ویکسین کی مزید ایک لاکھ 21 ہزار ڈوز کراچی پہنچا دی گئی، ویکسین کی کھیپ میں 37 ہزار اضافی ڈوز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا بچاؤ کی ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچا دی گئی، چین کی جانب سے آئی سائینو فارم ویکسین کی ایک لاکھ 21 ہزار ڈوز بذریعہ جہاز اسلام آباد سے کراچی بھیجی گئیں، جس میں 83000 ڈوز اور اضافی 38000 ڈوز بھی شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں کرونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آرمی چیف
ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کے مطابق ویکیسن کی کھیپ میں 37 ہزار اضافی ڈوز شامل ہیں۔
اس سے قبل یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، جس کے بعد ملک بھرمیں انسدادِ کورونا مہم کے تحت ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ چین کی جانب سے پاک چین دوستی کی یاد میں 5 لکھ کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔