پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان کی صورتحال، پاکستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا میں جمعہ کی خطبے میں حکومت پاکستان کو طالبان اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں عالمی قوتیں ایک دفعہ پھر خون کی ہولی کھیلنا چاہتی ہیں اور اس کا اثر پاکستان پر پڑنا شروع ہوگیا ہے لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملکی امن و امان اور غیرملکی افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ علامہ اعجاز بہشتی کا علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی گلگت بلتستان میں اس وقت سیاحوں کا رش ہے اور اس دوران حکومت کی جانب سے سیاحوں کی سہولیات کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ پیشرفت نظر نہیں آتی اور ہوٹل مالکان کی من مانیاں اور ہوشربا قیمتوں کی وجہ سے سیاح کافی پریشان نظر آتے ہیں لہذا ذمہ داران اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close