دنیا

غزہ کی صورت حال عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے، انٹرنیشنل ریڈ کراس

شیعہ نیوز: انٹرنیشنل ریڈ کراس کی سربراہ میرجانا سپولیاریک نے غزہ کی پٹی میں ابتر صورت حال کو عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد، سپولیاریک نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ہر گزرتا دن ہماری اخلاقی ناکامی ہے کیونکہ ہر روز عالمی برادری ثابت کرتی ہے کہ اس کے پاس اس مسلسل بڑھتی ہوئی مصیبت کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دیں گے، انصار اللہ یمن

انٹرنیشنل ریڈ کراس کی سربراہ سپولیاریک نے تاکید کی کہ ایسی صورت حال آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی، جو یقیناً غزہ کی پٹی کے لیے منفرد نہیں ہے۔

انہوں نے فریقین سے مذاکرات جاری رکھنے اور قیدیوں کی رہائی کے عمل کو آسان بنانے کی درخواست کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button