مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مسلح افواج کی طاقت، مستحکم سلامتی کی ضمانت ہے، جنرل محمد باقری

شیعہ نیوز: مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے خاتم الانبیا دفاعی سینٹرل کمان کے نئے سربراہ کی تقرری کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی دفاعی اور جنگی طاقت سے، ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت فراہم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 46ویں یوم آزادی کے موقع پر ایران کے اسلامی نظام کی طاقت اور اس کے استحکام کا دنیا بھر میں بول بالا ہوگیا ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران کے خلاف 8 سالہ جنگ اور دہشت گردانہ اقدامات سمیت دشمنوں کی مختلف سازشوں کے باوجود، مسلح افواج نے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا لیا جس کا نتیجہ ایران کی مستحکم دفاعی طاقت کی شکل میں سامنے آگيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل میں لبنان کی ایک بار پھر شکایت درج

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے قبل ایران کا دفاعی نظام 90 فیصد تک دیگر ممالک سے وابستہ تھا لیکن اب نہ صرف زیادہ تر شعبوں میں خودکفیل ہوچکے ہیں بلکہ دیگر ممالک کو فوجی مصنوعات برآمد بھی کر رہے ہیں۔

چیف آف اسٹاف جنرل باقری نے کہا کہ مسلح افواج اپنی اندرونی صلاحیتوں اور نوجوان افرادی قوت کی بناپر اس قدر ترقی کرچکی ہیں کہ ایران کے دشمنوں کو عزیز ملک کی جانب ترچھی نظروں سے دیکھنے تک کی اجازت نہیں دیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر خاتم الانبیا فضائی دفاعی چھاؤنی کے کمانڈر امیر رحیم زادے کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے جنرل صباحی فرد کو ملک کے فضائی دفاعی نظام کا سربراہ مقرر کردیا۔

میجر جنرل محمد باقری نے ملک کے فضائی دفاعی نظام کو الیکٹرانک جنگ، سائیبر ٹیکنالوجی، لیزر، کوانٹم اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مزید متحرک ہونے اور دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجیوں سے ہمیشہ لیس رہنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button