اہم پاکستانی خبریں
سپریم کورٹ، لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
شیعہ نیوز: سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ اعتزاز احسن اور دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔