مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )القنیطرہ میں شامی فوجی کے ائیرڈیفنس سسٹم نے جولان کی پہاڑیوں میں دشمن کے ہدف کو تباہ کر دیا جس کے بعد نواحی علاقوں میں شدید دھماکے کے آواز سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ القنیطرہ کے شمال میں حزر شہر کے اوپر، شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہدف کو نشانہ بنایا۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہدف ایک اسرائیلی ڈرون تھا جو مقبوضہ جولان کے پہاڑی علاقے سے شامی سرحد میں در اندازی کرنے والا تھا تاہم شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے سرحد میں داخل ہونے سے پہلے ہی اسے تباہ کر دیا۔

اس سے پہلے شامی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ گزشتہ مہینے کے آخر میں شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے حماۃ پر ہوائی حملے کی اسرائیل کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button