دنیا

طالبان نے اپنی حکومت پر تنقید کرنے والے پروفیسر کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز: افغانستان میں طالبان نے طالبان حکومت پر کھل کر تنقید کرنے والے افغان یونیورسٹی کے ایک پروفیسر فیض اللہ جلال کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان یونیورسٹی کے پروفیسر فیض اللہ جلال کو کابل میں گرفتار کیا گیا ہے اور طالبان کے انٹیلی جنس ادارے اُن سے تفتیش کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پروفیسر فیض اللہ جلال کو سوشل میڈیا پر لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے اور شہریوں کے وقار سے کھیلنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر کے نام یا اسکالر ہونے کے بنا پر کسی کو بھی دوسروں کے عزت و وقار پر منفی تبصرے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے پروفیسر فیض اللہ جلال کے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس بھی لگائے جس میں پروفیسر جلال نے لکھا تھا کہ طالبان کی نئی حکومت افغانیوں کو گدھا سمجھتی ہے اور طالبان حکومت پڑوسی ملک کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ پروفیسر فیض اللہ جلال طالبان کو غیر جمہوری حکومت قراردیتے ہوئے اسے افغانستان کے اقتصادی بحران کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button