پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے، زہرا نقوی

شیعہ نیوز:بہاولنگر اور جڑانوالہ کی مساجد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے اندوہناک واقعات پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عدم برداشت اور شدت پسند رویوں کے حامل یہ تکفیری فکر رکھنے والے عناصر دین کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی تکفیری سوچ کی بنا پر آج پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، ایک منظم سازش کے تحت مسلمان ممالک کو کمزور کیا جا رہا ہے، مسلم سوسائٹی کو کمزور کیا جا رہا ہے، اسے ٹکڑوں میں بانٹ کر اس کی طاقت کو کمزور کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کو ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہاولنگر اور جڑانوالہ میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انھیں قرار واقعی سزا دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو ایک مسلکی ملک بننے کی سازش سے بچائے اور تکفیریوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر آپریشن ردالفساد اور آپریشن ضرب عضب سمیت نیشنل ایکشن پلان کے بھی خلاف ہے، سکیورٹی ادارے دہشتگردی کی اس لہر کا ابتداء میں ہی سدباب کریں، بصورت دیگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button