اہم پاکستانی خبریں

مردم شماری کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز:خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانگ کے علاقے رغزئی میں مردم شماری کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والا دہشت گرد کمانڈرعبدالرشید عرف رشیدی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کے جنرل علاقے رغزئی میں مردم شماری کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیاآئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کردیا تاہم فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گڑہ گلداد میں روکا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی مارا گیا جبکہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button