
اہم پاکستانی خبریں
پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد گرفتار
شیعہ نیوز: وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد ٹی ٹی پی سے ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے دھشت گرد نے گزشتہ دونوں مارگلہ کی پہاڑی سے ویڈیو بنا کر شئیر کی تھیویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب اشارہ بھی کیا تھا جسے پولیس نے خفیہ کی اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دھشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔