
الجولانی حکومت کے دہشت گردوں کا شامی شہریوں کے 2000 گھروں پر قبضہ
شیعہ نیوز: ابو محمد الجولانی کی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ عناصر نے شام میں 2000 سے زائد گھروں پر قبضہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابو محمد الجولانی کی حکومت سے وابستہ عناصر نے شام میں عام شہریوں کے املاک کو ضبط کرنا شروع کیا ہے۔ یہ غیر ملکی دہشت گرد دمشق اور حلب میں مقامی شہریوں کے گھروں پر قبضہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے معاندانہ اقدامات کا جواب دیں گے، یورپی یونین
ذرائع کا کہنا ہے کہ الجولانی کے زیر قیادت دہشت گرد 17 مختلف ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 2000 گھروں پر قبضہ کرکے ان کے مکینوں کو ادلب اور شام کے دیگر علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ کارروائیاں شام میں آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب حالیہ ہفتوں میں ملک میں قتل و غارت گری اور اغوا کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بشار الاسد کی حکومت کے سقوط سے لے کر اب تک شام میں دہشت گردی، قتل اور اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔