
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کی مجلس عاملہ کا تیسرا سالانہ اجلاس 11 فروری کو ہو گا
شیعہ نیوز: مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کا تیسرا سالانہ اجلاس مجلسِ عاملہ 11 فروری کو مرکزی دفتر جامعہ عروۃالوثقیٰ میں منعقد ہو گا، جس میں مجلس عاملہ کے تمام اراکین سمیت خصوصی مہمانان بھی شریک ہوں گے۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام مراکز کے مدیران اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے، سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور ممتاز طلاب کو انعامات و اسناد سے نوازا جائے گا، دیگر اہم امور میں مجلس عاملہ کی تنظیمِ نو، مرکزی کابینہ میں نئی تقرریاں، مراکز میں تعلیم و تربیت کی پیش رفت کا جائزہ، آئیندہ سال کیلئے لائحہ عمل کا تعین اور مراکز کو درپیش مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اختتام پر کامیاب اور فعال مراکز کے مدیران کو خصوصی انعامات اور اسناد جاری کی جائینگی۔