صیہونی وزیر جنگ کی حماس سربراہ یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کی دھمکی
شیعہ نیوز: اسرائیل کے وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ” نے کہا ہے کہ ہم مستقبل قریب اور دور میں تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مغربی کنارے میں سیکورٹی معاملات میں ایک بار پھر ایران کو قصور وار قرار دیا۔ یوآف گیلنٹ نے کہا کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر دہشت گردی پھیلانے کے حوالے سے ایران کی کوششوں کا مقابلہ کریں گے۔ صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس” کے پولیٹیکل بیورو چیف "یحییٰ السنوار” کے لئے کہیں جائے امن نہیں۔ وہ بھی "محمد الضیف” اور "مروان عیسیٰ” کی طرح کوئی غلطی کریں گے جس پر ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔ یوآف گیلنٹ نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہم ایک آپریشن کے لئے فوری طور پر اپنی فورسز شمال منتقل کریں گے۔ دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ایک صیہونی عہدیدار کا بیان نقل کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر مسلط کردہ جنگ کی ابتداء سے ہی اردن کے بارڈر پر کوئی خاص حفاظتی اقدام نہیں کیا۔