مشرق وسطی

یواے ای امریکی خداؤں سے بھیک مانگ رہا ہے

شیعہ نیوز:تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے ٹوئٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لئے امریکی بیساکھی کی ضرورت ہے۔

یمن پر متحدہ عرب امارات کی جارحیت کو روکنے کے بارے میں صنعا کے متعدد حکام اور عہدیداروں کی جانب سے بیانات اور وارننگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر مذاکرات کار اور تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ٹوئٹ کیا کہ یمن پر جارحیت کرنے والے کچھ اتحادی ممالک، اپنے سیکورٹی بحران سے غمزدہ ہیں جیسے متحدہ عرب امارات جو امریکی بیساکھی کی مدد کے بغیر کھڑا بھی نہیں ہو پاتا اور امریکا سے حمایت کی بھیک مانگنے کی کوشش کر رہا ہے۔

محمد عبد السلام نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو یمن کی دلدل سے صحیح طریقے سے نکلنے کے لئے امریکا کی حمایت کی بھیک کی ضرورت نہیں ہے لیکن یمن پر اس کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں کوئی بھی حمایت اس کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی اور یہ ملک سیکورٹی اور امن کا خواب بھی نہيں دیکھ پائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button