دنیا
یوکرینی صدر نے پوپ کو مایوس کیا، جنگ یوکرین کو ختم کرانے کیلئے انکی ثالثی کی پیشکش ٹھکرا دی
شیعہ نیوز:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسس سے ملاقات میں جنگ یوکرین کو ختم کرانے کے لئے پوپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا ۔ پوپ نے پیشکش کی تھی کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جگ کو ختم کرانے کی غرض سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ گذشتہ پندرہ مہینوں سے جاری ہے جس کے علاقائی اور عالمی سطح پر بہت سے اقتصادی، سماجی نیز جنگی و دفاعی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
یورپی و مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ روس کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کر کے اور کیف کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی مسلسل سپلائی کے ذریعے جنگ یوکرین کو طول دینے کے سات ساتھ جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا رہے ہیں۔