پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اقوام متحدہ اپنی منافقت چھوڑ کراسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ۔ علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں دہشت گردی پر انسانی حقوق کے چمپیئن اب کہا ہیں مسئلہ فلسطین دنیا کا سلگتاہوا مسئلہ ہے اقوام متحدہ اپنی منافقت چھوڑ کراسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے کیوں کہ فلسطین میں قیام امن کے بغیر دنیا میں امن و استحکام کا قیام نا ممکن ہے اسرائیل نے ظلم و ستم کی انتہاء کی ہوئی ہے مگر افسوس کہ اقوام متحدہ نے فلسطین کے مسئلے پر ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا اور افسوس تو اس بات کا ہے کہ نام نہاد او آئی سی بالخصوص عرب حکمران خاموش تماشائی بنے رہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا اسی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملت پاکستان اعلان کرتی ہے کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد و مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے بے دخلی اورانبیاء کی زمین پر قبضے، فلسطینی عوام پر مسلسل مظالم کے پہاڑ توڑنا،خواتین کی بے حرمتی، قید و بند کی تکالیف اور تسلسل کے ساتھ ڈھائے جانے والے مظالم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی معنی خیز ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close