مشرق وسطی

امریکہ اور برطانیہ کی یمن کے شہر الحدیدہ پر نئی جارحیت

شیعہ نیوز: امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے شہر الحدیدہ پر نئی فضائی جارحیت کا ارتکاب کیا۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ پر امریکہ اور برطانیہ کے نئے حملوں کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ جارح امریکی برطانوی اتحاد نے ایک بار پھر یمن پر حملوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی وزارت خارجہ کی عراق اور شام پر امریکی حملے کی مذمت

رپورٹ کے مطابق 3 حملے بقیم کے علاقے میں کیے گئے جب کہ ایک حملہ صعدہ شہر کے مشرق میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ ساحلی صوبے الحدیدہ پر 11 حملوں کی اطلاع ہے۔

اس حوالے سے الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے یمن پر صبح سویرے فضائی جارحیت کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button