دنیا

امریکہ نے روس کوشدید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی

شیعہ نیوز: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں گے۔ مونیخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر غیر معمولی پابندیاں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سرحدیں طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کی جاسکتیں، ہم نے تیز، شدید اور متحد معاشی اقدامات کی تیاری کی ہوئی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہماری پابندیوں میں روس کے مالیاتی ادارے اور اہم صنعتیں شامل ہوں گی، امریکہ صرف معاشی پابندیوں پر ہی نہیں رکے گا، بلکہ امریکہ پابندیوں کے ساتھ نیٹو کے مشرقی حصے کو بھی مزید تقویت دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button