مشرق وسطی

البیضا کی جھڑپوں میں امریکہ ملوث ہے، ترجمان یمنی حکومت

شیعہ نیوز:قومی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ وسطی یمن میں تمام حملوں کے پیچھے امریکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے یمن میں امن کا راگ الاپ رہا ہے۔

ضیف اللہ الشامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کی سرکردگی میں جارح سعودی اتحاد میں شامل ممالک، امن کے نعروں کے پیچھے چھپ کر یمنی عوام کو مسلسل سرکوب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یمن کی قومی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ البیضا کے علاقے الزاھر میں ہونے والی جھڑپوں کے پس پردہ خود امریکہ ہے اور وہی دہشت گردوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔

انہوں نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ جارح سعودی اتحاد اور امریکہ ، یمن کے مختلف صوبوں اور خاص طور سے البیضا میں القاعدہ اور داعش کے عناصر کو یمنی عوام کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ جنگ میں یمن کی جنگ میں شدت ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب امریکہ اور سعودی اتحاد مسلسل قومی حکومت پر امن کی کوششوں میں عدم دلچسپی کا الزام لگاتے آئے ہیں جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے سوا اور کچھ نہیں۔

یمن کی قومی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ القاعدہ دنیا میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت اپنے ناجائز مفادات کے حصول کے لیے امریکہ کا ایک ہتھکنڈا ہے اور وہ اسے جیسے چاہتا ہے استعمال کرتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button