مشرق وسطی

امریکہ عراق کو خالی کریں ورنہ ھم باہر نکال دیں گے: عصائب اہل الحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عصائب اہل الحق تحریک نے امریکہ کو رواں سال کے آخر تک عراق سے اپنے فوجی باہر نکالنے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے ایک رکن نے پیر کے روز کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کے سلسلے میں استقامتی گروہوں کا موقف مکمل واضح ہے اور اس کی بنیاد عراق سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کے سلسلے میں عراقی اور امریکی حکومت کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک مذاکرات کے تناظر میں ہونے والا معاہدہ اور پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے۔ سعد السعدی نے کہا کہ قابض امریکی فوجی رواں سال کے آخر تک عراق سے باہر نہ نکلے، تو تحریک استقامت ان غاصبوں کا کھلے عام مقابلہ کرے گی اور انھیں ملک سے باہر نکال باہر کردے گی۔

کچھ دنوں پہلے عراق کے جوائنٹ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ اکتیس دسمبر تک عراق سے تمام امریکی فوجی باہر نکل جائیں گے، کہا تھا کہ عراقی فوجی داعش کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عراق اور امریکہ نے جولائی کے مہینے میں رواں سال کے آخرتک امریکہ کے جنگی فوجیوں کے نکلنے کے سلسلے میں اسٹریٹیجک مذاکرات کے چار دور انجام دیئے تھے اور رواں سال کے آخرتک عراق سے امریکی جنگی فوجیوں کے باہر نکلنے پر اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق کے عوام اور سیاسی گروہ، اپنے ملک سے عراقی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں اوراس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل منظورکرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button