مشرق وسطی

دوسروں پر الزامات دھرنے سے پہلے امریکہ اپنے معاملات درست کرے

شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ماحول سازی میں مصروف امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے معاملات کو ٹھیک کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیٹی کے وزیر اعظم کے قتل میں امریکی ہاتھ بالکل نمایا ہے اور اسی طرح کی کوشش وینزویلا کے صدر کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی تازہ ترین الزام تراشیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے وابستہ مسلح عناصر امریکی سرزمین پر بیٹھ کر ونيزویلا اور ہیٹی کے رہمناؤں کے قتل کا منصوبہ تیار کرتے ہیں جبکہ امریکہ دوسروں پر اغوا کی کاروائيوں کا الزام لگا کر اپنے ان مجرمانہ تعلقات کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کے یہ اقدامات بالکل بچکانہ اور مضحکہ خيز ہيں۔

محمد جواد ظریف نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الزام تراشیوں کی بجائے اپنے معاملات درست کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button