دنیا

امریکہ کو چینی کمپنیوں کو دبانے کی اجازت نہیں دی جائےگی

شیعہ نیوز: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو چینی کمپنیوں کو دبانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ چین نے اپنی 59 کمپنیوں پر عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ چینی کمپنیوں کو دبانے والی پابندی کی نام نہاد فہرستیں ختم کردے۔

اطلاعات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ امریکہ نے 59 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ہے۔ امریکہ کی چینی کمپنیوں کی پابندی امتیازی سلوک اور غیر منصفانہ عمل ہے۔

ترجمان وانگ وین بین نے امریکی پابندیوں کو عالمی مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل ہی ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 59 کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کی گئی پے۔ امریکہ نے ان کمپنیوں پر چینی فوج سے تعلق رکھنے اور امریکیوں کی جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button