دنیا

ٹرمپ کے فیصلے کے بعد مشی گن یونیورسٹی نے فلسطینی حامی سرگرمیاں معطل

شیعہ نیوز: امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی نے ایک فلسطینی حامی گروپ کو یونیورسٹی سے دو سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کچھ دن قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کیمپسز میں "یہود دشمنی” کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اسٹوڈنٹس یونائیٹڈ فار فریڈم اینڈ ایکویلیٹی جسے ’سافی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے پر گذشتہ موسم بہار میں ہونے والے مظاہروں میں تسلیم شدہ طلبہ تنظیموں کے لیے یونیورسٹی کے معیارات کی خلاف ورزی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کیمپس میں مظاہرے کا اہتمام کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی حامیوں کے ساتھ ناروا سلوک: لندن کے انسانی حقوق کے دعووں میں واضح تضاد کی علامت

یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ "یونیورسٹی آف مشی گن میں احتجاج کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، جب تک کہ وہ دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتے، یونیورسٹی کے واقعات یا آپریشنز میں نمایاں طور پر خلل نہیں ڈالتے، پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں، یا کمیونٹی کی حفاظت کو خطرہ نہیں بناتے”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ ہم احتجاج اور اظہار پسندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو نافذ کریں گے، اور یہ کہ ہم افراد اور طلبہ تنظیموں کو ان کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں گے تاکہ سب کے لیے ایک محفوظ اور جامع ماحول کو یقینی بنایا جا سکے”۔

کئی مہینوں کے دوران امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کی ایک لہر دیکھنے میں آئی اور ان مظاہروں کے نتیجے میں تقریباً 3200 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ بدھ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں کالج کیمپس میں "یہود دشمنی” کے طور پر بیان کیے جانے والے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت کارروائی کے احکامات دیے گئے تھے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور "حماس کے ہمدرد” بین الاقوامی طلباء کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button