مشرق وسطی

امریکہ اور یورپی ٹرائیکا بحران شام کو طول دینا چاہتے ہیں: شامی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز:دمشق میں شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں تعنیات امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مندوبین کی جانب سے جاری شده بیان، بحران کو طول دینے کی مذموم کوششوں کا حصہ ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ان ملکوں نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس ترپن کبھی توجہ نہیں دی اور شام عوام کے خلاف طرح طرح کی پابندیاں عائد کرنے انہیں مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
بیان کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ ان ملکوں کی جانب سے دہشت گردی حمایت کا اعادہ ہے۔ یہ ممالک نہیں چاہتے کہ شام میں انسانی صورتحال بہتر ہو اور عام شہریوں کو بنیادی سہولتیں میسر آئیں۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ اگر مذکورہ ملکوں کو شام میں انسانیت کا درد ہے تو انہیں شامی عوام کے خلاف عائد یک طرفہ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی پابندیاں فوری طور پر ختم کردینے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button