دنیا

امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجی عراق سے باہر نہیں نکلیں گے۔

شیعہ نیوز:امریکی وزارت جنگ کے ترجمان پاتریک رایڈر نے پنٹاگون میں ایک پریس کانفرنس میں داعش کو بہانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے اس وقت پسپائی اختیار کرنے سے متعلق کسی پروگرام کی خبر نہيں ہے ۔ انھوں نے دعوی کیا کہ ہم داعش کو شکست دینے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے ۔

اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ عراقی حکومت کی دعوت پر ڈھائی ہزار امریکی فوجی عراق میں موجود ہيں کہا کہ انھیں اس بات کی کوئی اطلاع نہيں ہے کہ امریکی وزارت جنگ اس ملک سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی حکومت نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی سربراہی والے بین الاقوامی اتحاد کے فوجیوں کو باہر نکالنے کا عمل شروع کرنا چاہتی ہے۔اس سے قبل عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے امریکی اتحاد کی جانب سے عراق کے اقتداراعلی کی خلاف ورزیوں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئےغاصب امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کے لئے حکومت کے سنجیدہ اور محکم عزم کی خبر دی تھی اور استقامتی گروہوں نے بھی بغداد حکومت سے اس وعدے پر عمل درآمد کی ضمانت طلب کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button