مشرق وسطی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی منافقانہ پالیسی قابل مذمت ہے، باقری کنی

شیعہ نیوز: ایرانی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے یکطرفہ اور دوہرا معیار اپنانے کی شدید مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ رسلان مرزائیف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : استنبول میں مسلح شخص نے امریکی کمپنی میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

اس ملاقات میں باقری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کثیرالجہتی کے فریم ورک کے اندر اجتماعی تعاون کے لیے تہران کے عزم کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب امریکی یکطرفہ نظام دنیا میں امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے، انسانوں کے لیے واحد راستہ کثیرالجہتی ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

باقری نے کہا کہ واشنگٹن کے مفادات پر مبنی امریکہ کی طرف سے "اچھی اور بری دہشت گردی” کے نام سے لکیر کھینچنا دنیا میں عدم تحفظ کا سبب بنتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button