مشرق وسطی

امریکی انخلا کا نظام الاوقات طے کرنے جارہے ہیں، عراقی وزیر خارجہ کا اعلان

شیعہ نیوز:وزیر خارجہ فواد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے درمیان ملاقات میں بغداد واشنگٹن تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گفتگو کے اس دور میں، عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے نظام الاوقات پر اتفاق رائے حاصل ہوجائے گا۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین منگل کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراق امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

جمعے سے شروع ہونے والے عراق امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کو عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے مجوزہ دورہ امریکہ اور صدر جوبائیڈن سے ان کی ملاقات کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی چھبیس جولائی سے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر حسین علاوی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے نظام الاوقات کا تعین مصطفی الکاظمی اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کا اہم ترین ایجنڈا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے ذلت آمیز انخلا کے بعد اب عراق سے بھی اس کے حقارت آمیز انخلا کے دن قریب آگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button