مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ یمن کو انتقامی کاروائی سے روکنے کے لیے کوشاں، میجر جنرل الزبیدی

شیعہ نیوز: یمنی اعلی اہلکار میجر جنرل الزبیدی کے مطابق امریکہ اسرائیلی حملے کے بعد یمن کو جوابی کاروائی سے گریز کرنے کا پیغام ارسال کررہا ہے۔

المسیرہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں صہیونی حکومت کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ یمنی فوج کی کاروائیوں سے شدید پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں زوردار بم دھماکے، حیفا اور عکا لرز اٹھے

یمنی فوج کے اعلی افسر عبدالغنی الزبیدی نے کہا ہے کہ امریکہ نے عمان کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ امریکہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خلاف ہے۔

میجر جنرل الزبیدی نے کہا کہ امریکہ نے عمان کو ثالث کی حیثیت سے بھیجا ہے کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر اسرائیلی حملہ تل ابیب پر ڈرون حملے کا جواب تھا لہذا اس کے بعد کاروائی ختم ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ عمان کے ذریعے پرامن رہنے کا پیغام بھیج رہا ہے دوسری جانب برطانیہ کے ساتھ مل کر یمن پر حملے بھی کررہا ہے۔

یمنی فوجی ترجمان جنرل یحیی سریع نے تاکید کی ہے کہ الحدیدہ پر حملے کے بعد اسرائیل سے ہر حال میں بدلہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button