مشرق وسطی

غزہ سے متعلق امریکی منصوبہ فلسطینیوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، مولوی عبد الحمید

شیعہ نیوز:ایران کے جنوبی شہر زاہدان کے امام جمعہ مولوی عبدالحمید نے کہا کہ ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجویز فلسطینیوں کے خلاف ایک طرح کا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ فلسطینیوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔

مولوی عبدالحمید نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، یہودیوں کو اپنی سرزمین پر واپس جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے 4 فروری کو واشنگٹن میں نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ کے باشندوں کی جبری بےدخلی کا اعلان کیا۔

تاہم اس غاصبانہ منصوبے کی خود امریکی سیاست دانوں اور یورپی اتحادیوں نے بھی مخالفت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button