دنیا
امریکی صدر کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، چین
شیعہ نیوز:چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں، امریکا کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان بنیادی حقائق، سفارتی پروٹوکول اور چین کے سیاسی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دینا چین کے سیاسی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔