امریکہ کی درخواست بالکل غیر قانونی اورغیر منطقی ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) چین کے وزير خارجہ وانگ ای نے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکی اقدامات کو غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی درخواست بالکل غیر قانونی اورغیر منطقی ہے۔ چینی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں امریکی درخواست غیر قانونی اور بلا جواز ہے ۔
چينی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور دیگر عالمی معاہدوں سے خارج ہوکر بد اعتمادی کو فروغ دیا ہے اور اب کوئی بھی ملک امریکہ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کی ہمت نہیں کرےگا۔
چینی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتا ہے اور وہ عالمی قوانین کو اسی وقت قبول کرتا ہے جب وہ امریکی مفاد میں ہوں ورنہ وہ بین الاقوامی قوانین کو تسلیم نہیں کرتا۔
امریکہ اب مشترکہ ایٹمی معاہدے کا رکن نہیں ہے لہذا مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اس کا کوئی بھی قدم معتبر نہیں ہوگا۔