پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم کی بابصیرت رہبری ہماری لئے عظیم نعمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قم آمد کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے لوگوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شخصیت سے اپنے بھرپور عشق اور عقیدت کا اظہار کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ جو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی۔ اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے امریکہ کے ساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت میں عزت ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ سیمینار کے بعد بڑی دیر تک لوگ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مل کر انہیں سینیٹر بننے کی مبارکباد دیتے رہے اور مجلس وحدت کی کامیابیوں کو سراہتے رہے۔ اتنا اچھا اور منظم پروگرام منعقد کرنے پر مجلس وحدت مسلمین قم کا شعبہ یقینی طور پر مبارکباد کا مستحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button