دنیا

تکفیری اور صہیونی فوج کے ہاتھوں شامی فوج کے ہتھیاروں کی غارت گری

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع کے مطابق شام پر تکفیری دہشت گردوں اور صہیونی فوج نے مل کر شامی فوج کے ہتھیار لوٹ لیے۔

رپورٹ کے مطابق شام پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد صہیونی حکومت کو شامی علاقوں اور وسائل پر قبضے میں آسانی ہوگئی ہے۔ سینکڑوں کلومیٹر شامی رقبے پر قبضے میں صہیونی فوج کو تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک، صہیونی قونصل خانے پر حملہ، مشکوک فرد گرفتار

ذرائع کے مطابق شام پر حملے اور قبضے میں صہیونی فورسز کو تکفیری دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق اور قنیطرہ کے مضافات میں شامی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود لوٹ لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد عناصر جو دمشق پر قابض ہیں، نے صہیونی فوجیوں کی مدد کی تاکہ یہ ہتھیار اکٹھے کیے جائیں اور انہیں لوٹا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں موجود دہشت گرد عناصر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی حکومت کی مسلسل جارحیت پر کوئی مؤثر ردعمل نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے برعکس انہوں نے کئی بار اعلان کیا ہے کہ ان کا تل ابیب کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی کا ارادہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button