دنیا

غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رکھنے پر وائٹ ہاؤس کا اصرار

شیعہ نیوز: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان اور کورآرڈینیٹر جان کربی نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ روکنے کے لئے سلامتی کونسل کے ہال میں 36 یہودی مذہبی رہنماؤں کا اجتماع

امریکہ کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اس پریس کانفرنس میں ایک بار پھر یہ دعوی دوہرایا کہ اس وقت جنگ بندی حماس کے فائدے میں ہے اس لئے ان کی حکومت غزہ میں جنگ بند کئے جانے کی مخالف ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا دفاع کرتے ہوئے، ان حملوں میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی شہادت کے بارے میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اسرائیلی حکومت نامہ نگاروں کو نشانہ بناتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button