پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پوری قوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہے، علامہ باقر زیدی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان میں خومش آمدید کہتے ہیں، ایران نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اور بے مثال برادرانہ تعلقات ہیں، خطہ میں سرزمین فلسطین اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے ایران کا کردار نمایاں ہے، پوری قوم ایرانی صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہے اور ایرانی صدر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ الحمد اللہ پاک ایران بردار ملک ہیں دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے، انشاء اللہ ملت پاکستان و ایران مل کر فلسطین اور کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔