غزہ سے اسرائیلی فوج کی پانچ بریگيڈز کی پسپائی
شیعہ نیوز: غزہ کی زمینی جنگ میں اسرائیلی فوج کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین کی بھرپور کامیابی کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے غزہ سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا۔
صیہونی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں بھاری فوجی اور جانی نقصان کے بعد اس علاقے سے اپنی ریزرو فوج اور کئی فوجی بٹالین کو واپس بلالیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سامنے اجتماع
غزہ سے اسرائیلی فوج کو واپس بلانے کا فیصلہ اس علاقے میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے جانی نقصان کے بعد کیا گیا جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ صیہونی حکومت آئندہ چند دنوں میں اپنے مزید فوجی واپس بلانے پر مجبور ہو جائے گی۔
مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت غزہ میں النصر، المقوسی، الرنتیسی اور شمالی شاطی کیمپ سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے پر مجبور ہوگئی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل گولانی بریگیڈ کی تیرہویں بٹالین غزہ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنے کے بعد اس علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئی تھی۔
مقبوصہ فلسطین سے فلسطینی اور صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں بیت حانون سے بھی اپنی فوج کو واپس بلالیا ہے۔