![جنوبی لبنان](https://shianews.com.pk/wp-content/uploads/2024/12/Lebanon-withdrawal.jpg)
جنوبی لبنان سے غاصب صہیونی فوج کا انخلاء شروع
شیعہ نیوز: جنگ بندی کے کئی دن گزرنے کے بعد صہیونی فوج نے جنوبی لبنان سے انخلاء کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد صہیونی فوجی دستوں نے جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔
سے ایف پی کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک علاقے سے اپنا پہلا دستہ واپس بلا لیا ہے جس کے بعد لبنانی فوج نے اس علاقے میں اسرائیلی افواج کی جگہ لے لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کا وفد زیاد النخالہ کی سربراہی میں قاہرہ پہنچ گیا
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن اور پیرس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کا حصہ ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹ کام کے کمانڈر ایرک کوریلا اس آپریشن کے دوران موقع پر موجود تھے اور انہوں نے جنوبی لبنان کے الخیام علاقے میں اسرائیلی فوج کی پہلی واپسی اور لبنانی مسلح افواج کی تعیناتی کا مشاہدہ کیا۔