مشرق وسطی
دنیا صہیونی حکومت کے مظالم کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، باقر قالیباف
شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ دنیا صہیونی حکومت کے مظالم کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں اور بچوں پر بمباری صرف شیطان ہی کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کی فوجداری عدالت نے داعش کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں۔ دنیا مزید صہیونی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے عالمی ممالک مخصوصا عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ متحد ہوکر غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کے لئے اقدام کریں۔