دنیا

دنیا نے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات سے آنکھیں بند کرلی ہیں، جرمی کوربین

شیعہ نیوز: برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق رہنما اور اس ملک کی پارلیمنٹ کے نمائندے جرمی کوربین نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے سے صیہونی حکومت کا مقصد غزہ کے باشندوں کو وہاں سے دربدر کرکے مصر کے جزیرۂ سینا منتقل کرنا ہے۔

جرمی کوربین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عارضی جنگ بندی ختم ہوگئی ہے اور ایک بار پھر سے حملے شروع ہوگئے ہيں اور عام شہری مارے جا رہے ہيں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اس نمائندے نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے دوبارہ شروع کئے جانے کو انتہائی خوفناک قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے بند ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: معروف ذاکر اہلبیت علامہ ڈاکٹر سید جواد حیدر زیدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

کوربین نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملوں کا مقصد، غزہ کے تمام باشندوں کو رفح گذرگاہ سے مصر کے جزیرۂ سینا منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیل کی توسیع پسندی ہے جو فلسطینی عوام کے نقصان میں ختم ہوگی اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا نے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات سے آنکھیں بند کرلی ہیں۔

جرمی کوربین نے غزہ کی جنگ کے تعلق سے برطانوی حکومت اور لیبر پارٹی کے مواقف پر تنقید کی اور اسے غلط قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت اور لیبر پارٹی نے جنگ بندی کی مخالفت کی ہے اور صرف یہی کہنے پر اکتفا کیا ہے کہ بمباری میں وقفہ ہونا چاہیے۔ یہ وقفہ کس چیز کے لئے؟ شہیدوں کو دفن کرنے، کچھ لوگوں کو کھانا دینے اور زندوں کی مدد کرنے اور پھر انہیں قتل کردینے کے لئے؟ یہ ایک خوفناک صورت حال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button