کراچی: معروف ذاکر اہلبیت علامہ ڈاکٹر سید جواد حیدر زیدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی
شیعہ نیوز: کراچی میں ملیر سٹی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نےمعروف ذاکر اہلبیت علامہ ڈاکٹر سید جواد حیدر زیدی کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے58 سالہ علامہ سید جواد حیدر زیدی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جعفر طیار سوسائٹی امامیہ مسجد کے قریب پیش آیا۔
جس میں زخمی ہونے والے 58 سالہ علامہ سید جواد حیدر زیدی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامہ جواد حیدر کی ران پر گولی لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی خاموشی کے ساتھ اسرائیل کی جنوبی غزہ پر رات بھر بمباری
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چئیرمین حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظہ اللّٰہ کی ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے معروف ذاکر اہل بیتؑ اور مجلس ذاکرین امامیہ کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ ڈاکٹر سید جواد حیدر زیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات و عیادت اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا۔
بعد ازاں ایم ڈبلیوایم قائدین نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شہرقائد خصوصاً جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی مذمت کی اور سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے علامہ جواد حیدرزیدی پر قاتلانہ حملے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتار ی اور نااہل انتظامیہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔