آل سعود کی بربریت اور ظلم کیخلاف عالَمِ اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو احتجاج کرنا چاہیئے، علامہ ہادی حسین نجفی
شیعہ نیوز:پاکستان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے آل سعود کی بادشاہت کے ہاتھوں قتل ہونے والے 81 میں سے 41 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحی اور رحمت کی سرزمین پر ایک دن میں درجنوں بے گناہوں کے سر قلم کرنا سفاکیت ہے، اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے کے جرم میں شہید ہونے والوں میں تیرہ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی بربریت اور ظلم کیخلاف عالَمِ اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ان سنگین سانحات پر احتجاج کرنا چاہیئے، سعودی عرب میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دنیا کے ہر باشعور اور باضمیر شخص کو آواز بلند کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والی عالمی قوتیں، تنظیمیں اور آل سعود کی پشت پناہی کرنے والے بھی انکے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔