صہیونی حکومت سے عالمی امن کو خطرہ ہے، ایرانی چیف جسٹس
شیعہ نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ دشمن نے بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے لہذا ایسی سزا ملنی چاہئے جس کے بعد دوبارہ غلطی کا نہ سوچے۔
حقوق بشر اسلامی ایوارڈ کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے 60 سال پہلے دنیا کو اس صہیونی خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ صہیونی حکومت صرف فلسطین کے لئے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر وائرس کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ آج رہبر معظم کی قیادت میں مقاومت اس خطرے کے سامنے بند باندھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ممالک کو زبانی دعوؤں اور ہمدردی سے آگے بڑھ کر عملی اقدام کرنا چاہئے۔ دنیا میں لوگ بیدار ہورہے ہیں۔ گذشتہ دس مہینوں کے دوران غزہ میں چالیس ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کیا گیا۔ غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا۔ زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات حاصل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی معنوں میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں صہیونی حکومت کی جنایتوں کے سامنے کھڑے ہونا چاہئے۔ اسلامی ممالک کو صہیونی حکومت کے ساتھ تجارت اور دیگر روابط منقطع کرنا چاہئے۔ آج غزہ میں دشمن ظلم کررہے ہیں اور کل دوسرے ممالک کا رخ کریں گے۔