مشرق وسطی
دنیا اسرائیل کے احتساب کیلئے جنوبی افریقہ کا ساتھ دے، ایران
شیعہ نیوز: جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدام کے لیے عالمی برادری سے بھرپور حمایت کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جنیوا میں ایرانی مستقل مشن نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نسل کشی کنونشن کے تحت فلسطین میں اسرائیلی نسل پرست رژیم کے جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنے پر مبنی جنوبی افریقہ کے احسن اقدام کا خیرمقدم اور اس کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔ ایرانی مشن نے عالمی برادری سے بھی اس اقدام کی بھرپور حمایت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی برادری بھی، مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے انجام پانے والی جنوبی افریقہ کی کوششوں کی حمایت کرے۔