مشرق وسطی

یمن کی فوج نے سعودی عرب کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا

شیعہ نیوز:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج کے اینٹی ایئر کرافت سسٹم نے کل صوبہ مآرب کے علاقے الوادی میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ جس میزائل سے سعودی عرب کے ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ابھی تک اس کی رونمائی نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز نے منگل کے روز بھی امریکہ کے جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبہ مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد زیادہ استعمال کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button