ریاض اجلاس میں شرکت کے لئے یمنی حکومت کا تین اقدام کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی قومی اتحاد کی حکومت نے خلیج فارس کاؤنسل کے ریاض اجلاس میں دعوتنامے کو قبول کرنے کے لئے تین اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کاؤنسل کے دعوتنامے کو قبول کرنے کے لئے ضروری ہے کہ یمن پر جارحیت کرنے والا اتحاد، پہلے تین اقدام کرے۔
صحافت الجدید ویب سائٹ کے مطابق، یمنی کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیر بن حبتور نے کہا کہ جو بھی راہ حل چاہتا ہے پہلے حملے روکے، محاصرہ کو ختم کرے اور سبھی زمینی، سمندری اور ہوائی راستوں کو کھولے، پھر گفتگو شروع کرے جس میں وقت لگے گا اور صلح کے لئے ایسے اقدام کرے جیسا یمنی عوام چاہتے ہیں۔
انہوں نے خلیج فارس تعاون کاؤنسل کی طرف سے منگل کو یمن جنگ کے فریقوں کو ریاض میں اجلاس میں شامل ہونے کے لئے دعوتنامے کو، سعودی عرب کو صلح کے کبوتر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش بتایا جبکہ خود سعودی عرب گزشتہ 7 سال سے یمنی عوام کے قتل عام اور انکو درپیش رنج آلام کے لئے لئے ذمہ دار ہے۔
خلیج فارس تعاون کاؤنسل کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق، یمن کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے رسمی دعوتنامہ آئندہ کچھ دنوں میں بھیجا جائے گا اور یمن کی انصار اللہ تحریک بھی ان فریقوں میں ہے جسے خلیج فارس تعاون کاؤنسل دعوتنامہ بھیجنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔