مشرق وسطی

یمنی فوج بحیرہ احمر میں کارروائی کے لئے خودمختار ہے، ایڈمرل تنگسیری

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ یمنی فوج بحیرہ احمر میں کارروائی کرنے کے لئے خودمختار ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحرہ کے اعلی کمانڈر رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ یمنی فورسز بحیرہ احمر میں کاروائیوں کے لئے خودمختار ہیں۔ یہ کاروائیاں صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ حملوں کے جواب میں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صنعاء نے امریکی و برطانوی ملازمین کو یمن سے نکالنے کا حکم صادر کردیا

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ ایرانی فوج بہت مضبوط اور ان کی قیادت نہایت بہادر ہے جو بحیرہ احمر میں کاروائیوں کے لئے کسی بیرونی طاقت سے اجازت لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صہیونی کشتیوں کے خلاف حملے شروع کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button